ویب ڈیسک: بہاولپور کے شہریوں کا افواج پاکستان کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین، سڑکوں پر نکل کر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
بہاولپور کے شہریوں کی بڑی تعداد فوجی جوانوں کے استقبال کیلئے سڑکوں پر آمڈ آئی، ا افواج پاکستان کا بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب پر عوام کا جذبہ دیدنی ہے، غیور شہریوں نے افواج پاکستان کے جوانوں پر گل پاشی کی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔
شہریوں، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں نے فوجی جوانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی بہادری کو سلام پیش کیا، اس موقع پر ایک مثالی قومی یکجہتی دیکھنے میں آئی، ہر فرد نے فوجی جوانوں سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے وطن کا دفاع کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
