ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لیڈر کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے، مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے، جبکہ ادھر ہمارا لیڈر جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہے، ملک کے فیصلہ ساز عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران چین نے دوستی کا حق ادا کیا ہے، میں دل کی گہرائیوں سے چین کے صدر کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے، اپنے لیڈر کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
