ویب ڈیسک: پشاورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
سماعت کے دوران اعظم سواتی وکیل سمیت عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد ہوگیا ہے، سیکرٹری داخلہ بھی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ بعدازاں عدالت کے حکم پر عمل درآمد مکمل ہونے پر کیس نمٹا دیا گیا۔
یاد رہے کہ پشاورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی۔ اس موقع پر اعظم سواتی اپنے وکیل سمیت عدالت میں پیش ہوئے تھے.
