ڈیرہ اسماعیل خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ ترقی

ڈیرہ اسماعیل خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ ترقی کا پیش خیمہ ہوگا، فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ ترقی کا پیش خیمہ ہوگا، نیسپاک حکام کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو گرین فیلڈ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بریفنگ دی گئی اور کہا کہ ائیرپورٹ کا فائنل سروے اگلے دو ماہ میں مکمل ہوگا۔
نیسپاک حکام کے مطابق گوادر کے بعد یہ پاکستان کا جدید ترین انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہوگا،گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ائیرپورٹ سے خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان کے اضلاع مستفید ہوں گے، ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو ائیرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نے جنگ چھیڑ کر اپنی قبرکھود لی ہے،آیت اللہ خامنہ ای