ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ٹرمپ کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے، ٹرمپ کے خلیجی ممالک کےدورے کےدوران تہران پر تنقید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے دوٹوک موقف اختیار کیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ آپ یہاں کیا ہمیں ڈرانے کیلئے آئے ہیں؟ غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے، ٹرمپ سوچتا ہے کہ وہ یہاں آکر ہمیں ڈرا سکتا ہے، ہمیں شہادت کی موت بستر پر مرنے سے زیادہ پیاری ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ ہفتوں میں ایران کی تیل کی صنعت اور جوہری پروگرام سے منسلک افراد اور اداروں پر متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
