عمران خان نے ڈیل کرنی ہوتی

عمران خان نے ڈیل کرنی ہوتی تو جیل میں نہ ہوتے،بیرسٹرگوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ‏عمران خان نے ڈیل کرنی ہوتی تو جیل میں نہ ہوتے، انہوں نے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب افواہیں ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ عمران خان کے بچوں کو لندن میں بیٹھ کر تمام تر حقائق کا علم ہے، اور وہ آواز بلند کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ کسی سے کوئی ڈیل کی بات ہورہی اور نہ ڈیل ہوگی، عمران خان نے ڈیل کرنی ہوتی تو جیل میں نہ ہوتے۔
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کردی۔بیرسٹر گوہرہر نے کہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں آفر دی جس کا ہم نے خیر مقدم کیا اور کہا کہ عمران خان سے پوچھیں گے، پارٹی سے پوچھیں گے پھر بات کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اندر کی بات کو باہر کبھی شیئر نہیں کیا، ان کے بچے سامنے آئے، بانی پی ٹی آئی کے بچے حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں، بچوں نے بھی کہہ دیا کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کسی صورت ڈیل نہیں ہوگی، کس چیز کی ڈیل ہوگی، عمران خان ناجائز اور ناحق جیل میں ہیں، سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کرتا ہوں البتہ سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے، ‏عمران خان نے ڈیل کرنی ہوتی تو جیل میں نہ ہوتے.

مزید پڑھیں:  پیسکو وڈبلیوایس ایس پی اختلافات،بل عدم ادائیگی پر متعدد ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع