ویب ڈیسک: بجٹ کے حوالے سے آئِی ایم ایف پاکستان مذاکرات جاری ہیں، اس دوران وفاقی بجٹ 2جون کو پیش کیے جانیکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئِی ایم ایف اور پاکستان کے مابین پالیسی سطح کی بات چیت 19 مئی سے شروع ہو کر 23 مئی تک جاری رہے گی، یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اگلے مالی سال میں مجموعی آمدنی 200 کھرب روپے تک پہنچ سکتی ہے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے اخراجات پر کنٹرول ناگزیر ہو چکا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ اقتصادی ترقی 3 اعشاریہ 6 فیصد اور افراطِ زر 7 اعشاریہ 7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ اگلے سال کے لیے حکومت کی آمدنی کا ہدف 190 کھرب 900 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کی وصولیوں کے ساتھ زرعی آمدنی پر ٹیکس اہم کردار ادا کرے گا، تاہم وفاقی بجٹ 2جون کو پیش کیے جانیکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
