آج سے 20مئی تک ہیٹ ویو

آج سے 20مئی تک ہیٹ ویو کا امکان

ویب ڈیسک: سورج سوا نیزے پر آ گیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 20مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ،بلوچستان ، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 20 مئی تک درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری زیادہ رہے گا۔
دوسری طرف بالائی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی رفتار تیز ہونے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، شدید گرمی کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں‌ آج سے 20مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  ٹرمپ نے اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا