تجارتی اور دفاعی تعاون کے معاہدوں

ٹرمپ کا دورہ قطر، تجارتی اور دفاعی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے بعد ٹرمپ کا دورہ قطر خاصا کامیاب ثابت ہونے لگا ہے، اس دورہ میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور دفاعی تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے قطر کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعاون کے معاہدوں پر ستخط کیے۔
دوحہ ائیرپورٹ پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹرمپ کا استقبال کیا، اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شاہی محل آمد پر روایتی تلواروں کا رقص بھی پیش کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے شاہی محل میں امیر قطر سے بند کمرہ ملاقات کی جس میں غزہ، روس یوکرین تنازع اور ایران بارے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے لوسيل محل میں امیر قطر کے عشائیے میں شرکت کی۔ صدرٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کیلئے قطر امریکا کے ساتھ مل کرکام کر رہا ہے، ایران کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا دورہ قطر امریکا تعلقات کو نئی بلندی پر لے کر جائے گا، اس دوران امریکی و قطری حکام کے مابین مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے قطر کے ساتھ معاہدوں پر بھی ستخط کیے جس میں امریکی کمپنی کے 200 ارب ڈالرز مالیت کے 160 طیاروں اور امریکی ایم کیو 9 بی ڈرون طیاروں کی فروخت شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران کی حمایت کا اعلان کردیا