ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں دھماکہ ہوا ہے،تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعات کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقہ اعظم ورسک میں مولانا شہزادہ مدرسے کے سامنے دھماکہ ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مدرسے میں جے یو آئی کی جانب سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں مولانا نور اللہ عماد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
