پشاور میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کا مشترکہ آپریشن

پشاور: پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کا مشترکہ آپریشن،تباہی کا منصوبہ ناکام،زیر تعمیر مکان سے چھاپے کے دوران 2خود کش جیکٹس سمیت بارودی مواد برآمد،نامعلوم دہشت گرد کارروائی سے قبل روپوش ہونے میں کامیاب ہو گئے،

زیر تعمیرمکان سے 4 دستی بم،4 کلو بارود،پریما کارڈ اور بال بیرنگ بھی برآمدہوئے، دہشت گروپ نے شہر میں تباہی منصوبے کے لئے بارودی مواد تیار کر رکھا تھا،منصوبہ ساز دہشت گردوں کا سراغ ملاہے،جلد قانون کے گرفت میں آئیں گے،سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی۔