منشا پاشا نے ازدواجی زندگی میں مشکلات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ منشا پاشا نے شوہر جبران ناصر کیساتھ علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حالیہ افواہوں کی تردید کرتے ہوئے منشا پاشا نے واضح کیا ہے کہ ان کی اور جبران ناصر کی ازدواجی زندگی میں کسی قسم کا کوئی خلل نہیں ہے اور وہ خوشگوار زندھی۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران منشا نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی علیحدگی کی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جبران اکثر عوامی تقریبات یا سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ اس لئے نظر نہیں آتے کبونکہ وہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ اسی بنیاد پر سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ان کے تعلقات کے بارے میں منفی قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔ منشا نے اس رجحان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر موجودگی کو خوشگوار تعلقات کا پیمانہ بنانا درست نہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اور جبران اپنی نجی زندگی کو عوامی بحث سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ہر شخص سوشل میڈیا کی تنقید برداشت نہیں کر سکتا۔ منشا پاشا نے کہا کہ کچھ ہی لوگ اس دباؤ کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ منشا پاشا کی جناب سے یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں ان کی علیحدگی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر شدت اختیار کر گئی تھیں۔ منشا پاشا نے 2021 میں جبران ناصر سے شادی کی تھی اور اب وہ ایک پر سکون ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ثناء نواز نے شوبز دنیا میں واپسی کا اعلان کر دیا