ویب ڈیسک: قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 منظور کرانے کی پوری کوشش کی گئِی، لیکن کورم پورا نہ ہونے پر انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024منظور نہ ہو سکا۔
دورانِ اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی گنتی میں تحریک تو منظور ہوگئی، تاہم اپوزیشن کی جانب سے بروقت نشاندہی پر کورم کی رکاوٹ سامنے آ گئی اور انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024پر اپوزیشن نے تحریک کی منظوری کے لیے گنتی چیلنج کردی۔
اس وقت حکومتی اتحاد کے 67ارکان اور اپوزیشن کے 32ارکان موجود تھے۔ اپوزیشن نے تحریک منظوری کا بدلہ کورم کی نشاندہی کرکے پورا کرلیا۔
بعد ازاں ایوان میں گنتی کی گئی تو کورم پورا نہیں نکلا، جس پر اجلاس میں وقفہ کیا گیا، تاہم حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، جس پر قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 منظور کرانے کی پوری کوشش کی گئِ، لیکن کورم پورا نہ ہونے پر انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024منظور نہ ہو سکا۔
