مشتبہ بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی

40ارب کرپشن: مشتبہ بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی، سیکرٹری خزانہ کو خط ارسال

ویب ڈیسک: 40ارب کرپشن سکینڈل کے حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران مشتبہ بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کر کے اے جی آفس کی جانب سے سیکرٹری خزانہ کو خط لکھ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل کے حوالے سے اے جی آفس خیبرپختونخوا نے مشتبہ بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کر دی، اس حوالے سے اے جی آفس خیبرپختونخوا نے سیکرٹری خزانہ کو خط لکھ دیا، جس میں محکمہ خزانہ کے 10 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
اے جی آفس کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ، سب اکاؤنٹنٹس اور 52 مشکوک بینک اکاؤنٹس کی بھی نشاندہی ہوئی، خط میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر اپرکوہستان کو بھی فوری معطل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
خط میں اے جی آفس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کو موصول ہونے والے 1293 چیکس کا ریکارڈ ہی موجود ہی نہیں، جعلی چیکس کے ساتھ اے جی دفتر کا کوئی سروکار نہیں، ہم ریکارڈ اصلی چیکس کا رکھتے ہیں، جعلی چیکس بنانے کی ذمہ داری نیشنل بینک اور سی اینڈ ڈبلیو کی ہے۔
اے جی آفس ذرائع کے مطابق مشکوک رقم 3 ارب 47 کروڑ 37 لاکھ 19 ہزار 155 روپے کی نشاندہی بھی خط میں کی گئی ہے، کوہستان کرپشن سکینڈل کی کل رقم 29 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے نواحی علاقہ متنی اضا خیل میں پینے کا پانی ناپید،مکین پریشان