کل یوم تشکر منانے کا اعلان

پاک فوج اور عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئَے کل یوم تشکر منانے کا اعلان

ویب ڈیسک: معرکہ حق میں کامیابی کی خوشی میں وفاقی حکومت کی جانب سے پاک فوج اور عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئَے کل یوم تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاک فوج اور عوام کو خراج تحسین پیش کرنے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں کل 16 مئی کو یو م تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کسیاتھ کیا جائَے گا ، اس دن وفاقی درالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ یوم تشکر کے موقع پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا، پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی۔
ان دن ملک بھر میں یادگار شہداء پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد ہوگا، جبکہ آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں بھی رکھی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کی خوشی میں وفاقی حکومت کی جانب سے پاک فوج اور عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئَے کل یوم تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یوم تشکر کی بڑی تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں تمام مکاتب فِکرسے اہم شخصیات شرکت کریں گی، جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: لاہوری گیٹ میں فائرنگ کرکے سابق پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا