ویب ڈیسک: وزیرِاعظم کا پاک فضائیہ کی ائیربیس کا دورہ، بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے فضائی برتری قائم کرنے والی پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھی۔
