ویب ڈیسک: بھارتی فضائیہ کا فرانسیسی طیارہ رافیل تباہ کرنےوالے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بناکر پاک فضائیہ کو منفرد خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ نے شاندار خراج تحسین پیش کیا، رافیل تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بناکر پاک فضائیہ کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا، ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔
اس موقع پر چائنا، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔ جے 10 سی کے انسانی ماڈل کے ایک طرف شرکا پاکستان زندہ باد تو دوسری طرف شکریہ چین، ترکیہ اور آذربائجان کے سانچے میں خود کو سموئے ہوئے تھے۔
