ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کی تحصیل غازی کے علاقے پپلیالہ کے جنگلات میں اگ بھڑک اٹھی، جس نے وسیع پیمانے میں جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اگ سے چرند پرند سمیت دیگر جنگلی حیات اور قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو گئے، اگ تیزی سے ابادی کی طرف پھیل رہی ہے، جبکہ اس آتشدزدگی سے پانی اور بجلی کی لائنیں متاثر ہونے لگی ہیں۔
پپلیالہ کے جنگلات میں اگ بھڑک اٹھی ہے جس سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، تاہم ٹی ایم اے غازی کی ٹیمیں اگ پر قابو پانے میں کوشاں ہیں لیکن تاحال اگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔
