صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی

یوم تشکر،معرکہ حق کی کامیابی پرصوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی

ویب ڈیسک: آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو دھول چٹانے پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے، معرکہ حق کی کامیابی پر صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر پشاور میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا، صوبائی دارالحکومت پشاور میں افواج پاکستان کی معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر دن کا اغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے اللہ اکبر کے نعرے سے سلامی کا آغاز کیا، دستے کی نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائندہ باد سے پشاور کی فضا گونج اٹھی، اور اس میں توپوں کی گن گرج سے فضا معطر ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  صدر ٹرمپ اپنے دور صدارت میں مسئلہ کشمیر حل کرسکیں گے، بروس