خیبرپختونخوا بھر میں تعینات پاک فوج

خیبرپختونخوا بھر میں تعینات پاک فوج کے جوانوں کا یومِ تشکر

ویب ڈیسک: معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خیبرپختونخوا بھر میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے یومِ تشکر منایا۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے یومِ تشکر منایا، اس کامیاب معرکہ حق کے تحت آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی عظیم اور تاریخی کامیابی پر پورے خیبرپختونخوا بشمول ضم اضلاع میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے یومِ تشکر جوش و خروش سے منایا۔
یوم تشکر پر دن کا آغاز ملکی سلامتی اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، اس حوالے سے منعقدہ تقریبات میں عوام، عمائدین، سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کی، اور شرکاء نے وطن عزیز کی سالمیت اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔
ان تقریب میں شرکا نے افواجِ پاکستان کی صلاحیت کو سراہا اور ہمیشہ کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے واضح کیا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران عوام اور پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان زندہ باد
یاد رہے کہ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خیبرپختونخوا بھر میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے یومِ تشکر منایا، اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فضائی حملوں میں دو سینئر جوہری سائنسدان شہید