معرکہ حق میں تاریخی فتح

معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھرمیں یوم تشکرمنایاجارہا ہے

ویب ڈیسک: آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو دھول چٹا کر معرکہ حق میں تاریخی فتح پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔
معرکہ حق میں کامیابی پر یوم تشکر کا آغاز ملک بھر میں مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا، بعد ازاں وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے، اس دن فوجی جوانوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں کیں، مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ پرچم کشائی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہوں گی، اس دن یاد گار شہدا پر پھول بھی رکھے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یوم تشکر کی مرکزی تقریب پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، وزیراعظم تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پل کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد شاہراہ کاغان بحال