ویب ڈیسک: وادی کیلاش میں چلم جوشی تہوار کا دوسرا روز ہے، اس تین روزہ تہوار میں مقامی افراد و سیاحوں نے بھرپور شرکت کی۔ چلم جوشی تہوار کیلاش کے علاقوں بمبوریت، رمبور اور بریر کی دلکش وادیوں میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔
آج چلم جوشی تہوار کا دوسرا روز ہے، ملک بھر سے سیاح اس منفعل ثقافتی میلے میں شرکت کے لیے کیلاش پہنچ چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سیاح بھی کیلاش ثقافت کی رونق کو چار چاند لگانے کے لیے دور دراز ممالک سے تشریف لائے ہیں۔
اس تہوار کے دوران کیلاش قوم اپنے روایتی رقص، دلکش موسیقی اور رنگ برنگے ثقافتی اظہار سے سیاحوں کو محظوظ کرتی ہے، موسیقی کیلاش ثقافت کا اٹوٹ حصہ ہے جو ان کے مذہبی روایات میں گھری ہوئی ہے، جبکہ کل تہوار کا تیسرا اور اختتامی دن ہوگا، جو انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا، اس دن کیلاش برادری اپنی وادیوں میں امن و خوشحالی کی دعائیں مانگیں گے۔
