ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو قتل کر رہی ہے، تنازعات کا پرامن تصفیہ ناگزیر ہے، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ انڈیا نے 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو قتل کر رہی ہے، تنازعات کا پرامن تصفیہ ناگزیر ہے، اور یہ وقت کا تقاضہ بھی ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کو اغوا کرکے قتل کرتی ہے، تنازعات کی روک تھام ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ بھارتی قابض افواج لوگوں کو پہلے اغوا کرتی ہیں پھر انہیں اذیتیں دی جاتی ہیں اور بغیر کسی قانونی عمل کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا تاکہ ان کی جائز جدوجہدِ حقِ خودارادیت کو مزید کچلا جا سکے۔
پاکستانی سفیرنے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دیتے ہوئے کہا کہ لاپتا افراد کے بحران سے نمٹنے کے لئے تنازعات کی روک تھام اور پُرامن تصفیہ ناگزیر ہے۔
