پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی

امید ہے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی برقرار رہے گی، امریکہ

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پگٹ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امید ہے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی برقرار رہے گی، جبکہ اس جنگ بندی پر بہت خوشی ہوئی ہے، تاہم امریکہ دونوں ملکوں کی براہ راست بات چیت چاہتا ہے۔
ٹامی پگٹ نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے دونوں ممالک سے کہا گیا ہے کہ براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں گے، کیونکہ صدر ٹرمپ امن ساز ہیں اور امن کی پیشرفت سراہتے ہیں، تاہم امید ہے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں:  شندور پولو فیسٹیول کا افتتاح صوبائی وزیر کھیل نے کردیا، شائقین کی بھرپور شرکت