پیٹرول کی قیمت برقرار

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل دو روپے سستا کر دیا گیا، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ڈیزل دو روپے سستا کر دیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے سستا ہونے کے بعد 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومتی اعلان کے مطابق مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، ادھر لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں