سونا مزید 6700 روپے فی تولہ

عوام کیلئے خوشخبری، سونا مزید 6700 روپے فی تولہ سستا ہو گیا

ویب ڈیسک: سونا مزید 6700 روپے فی تولہ سستا ہو گیا، تولہ سونا 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے تک جا پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 700 روپے کی کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھائو 5 ہزار 745 روپے کم ہوکر 2 لاکھ87 ہزار 379 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا 67 ڈالر کمی سے 3168 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ سونا مزید 6700 روپے فی تولہ سستا ہو گیا، تولہ سونا 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے تک جا پہنچا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی:اپوزیشن اراکین نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں،شدیدنعرےبازی