ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی قائم مقام سفیر کی ملاقات ہوئی، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا، اس کے علاوہ دیگر اہم امور زیر بحث رہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سفیر کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی ہے، پاکستان کی قیادت کے بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت خیالات کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں، جبکہ امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔
قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، امریکہ مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی قائم مقام سفیر کی ملاقات ہوئی، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا، اس کے علاوہ دیگر اہم امور زیر بحث رہے۔
