ریسکیو کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں یوم

پشاور: ریسکیو کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں یوم تشکر تقریب، فضا نعروں سے گونج اٹھی

ویب ڈیسک: معرکہ حق میں کامیابی کی خوشی میں ریسکیو کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں یوم تشکر تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس دوران پرچم کشائی کی گئی، جبکہ فضا نعروں سے گونج اٹھی، جبکہ ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 شاہ فہد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کی گئی، ریسکیو1122 نے یوم تشکر کے حوالے سے واک کا اہتمام بھی کیا جس میں قومی نعروں بھی لگائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں یوم تشکر تقریب کے دوران فضا نعروں سے گونج اٹھی، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی ڈرون حملہ نے تباہی مچا دی، اسرائیل میں‌متعدد عمارتیں زمین بوس