امارات اور امریکا آرٹیفیشل انٹیلی جنس

امارات اور امریکا آرٹیفیشل انٹیلی جنس پارٹنرشپ دور کا آغاز

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات اور امریکا آرٹیفیشل انٹیلی جنس پارٹنرشپ دور کا آغاز ہو گیا ہے، اس سلسلے میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور امریکا نے 5 گیگا واٹ صلاحیت کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمپس کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ہے، یہ منصوبہ امریکا، امارات آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایکسیلیریشن پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس معاہدے سے یو اے ای اور امریکا کے مابین آرٹیفیشل انٹیلی جنس پارٹنرشپ دور کا آغاز ہو گیا ہے، ابوظبی کے شاہی محل قصر الوطن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی موجودگی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے لیے امریکا اور اماراتی حکام مسلسل کئی سالوں سے کوششیں کر رہے تھے۔
5 گیگا واٹ بجلی کی گنجائش ایک بہت بڑی مقدار ہے، جس سے کیمپس کی وسعت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ اس سینٹر میں جدید ترین کمپیوٹرز اور سرورز شامل ہوں گے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے پیچیدہ کاموں کے لیے استعمال ہوں گے۔ سینٹر میں انتہائی بڑے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی9مئی کیسز میں ضمانتوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا