ویب ڈیسک: سورج آگ برسانے لگا، آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج بالائی علاقوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے، گزشتہ روز دادو اور تربت میں درجہ حرارت 48 ڈگری، ڈیرہ غازی خان میں 47، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان اور نوکنڈی میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے، اس لئے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے، اور لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئِی ہے۔
