ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ میں قبائل کے 2 گروپوں میں 31 سال بعد صلح ہو گئی، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ماموند عمر خیل قبائل کے دو گروپوں میں 31 سال بعد صلح ہوگئی۔
باجوڑمیں ماموند عمر خیل قبائل کے دوگروپوں خڑی خیل اور المازے میں 31سال پہلے متنازع زمین پر مسلح تصادم شروع ہوا تھا جس میں اب تک 71 افراد قتل اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ اس دوران انتظامیہ متحرک رہی اور اس کی کوششوں سے فریقین میں صلح ہوئی، جس کے لیے ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر،ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول حکام اور فریقین بھی شریک ہوئے، قبائلی تنازع کے حل ہونے کے بعد فریقین ایک دوسرے سے گلے ملے اورمبارک باد دی اور علاقے میں جشن منایا گیا۔
