ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں یوم تشکر بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے، ریلیاں و تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں بنو٘، مانسہرہ، ہری پور، چارسدہ، نوشہرہ سمیت دیگر اضلاع میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، اور ریلیاں نکالی گئیں۔
ڈویژنل انتظامیہ بنوں کی جانب سے کمشنر آفس میں بنیان المرصوص کی کامیابی پر یومِ تشکر منایا گیا۔ برگیڈیئر نوید احمد ، ڈی آئی جی سجاد خان ، اے ڈی سی آمین اللہ ، ٹی ایم او یوسف خان ، ڈبلیو ایس ایس سی چیف ایگزیکٹو عمران خان سمیت مختلف محکموں کے ملازمین ، افسران اور علماء کرام شریک ہوئے۔
کمشنر آفس میں پرچم کشائی کے موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ اس کے بعد ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی شرکاء نے وطنِ عزیز پاکستان سے اظہارِ محبت، شکرگزاری اور قومی یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کیا۔
ادھر ضلع ہری پور میں یوم تشکر کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، تمام سرکاری اداروں سمیت گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں میں سینٹرل جیل میں بھی آج یوم تشکر انتہائی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے آج صبح سے ہی مختلف مقامات پرتقریبات کا انعقاد کیا گیا تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں میں سرکاری دفاتر میں منعقدہ تقاریب میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ان سکولوں کے بچوں نے پاک فوج کے حق میں نغمے گائے اسکے علاؤہ ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
دوسری جانب ضلع مانسہرہ میں یوم تشکر تقریب و ریلی کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز پریس کلب مانسہرہ سے ریلی کی صورت میں کیا گیا، ریلی میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈی پی او مانسہرہ انتظامی افسران اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، جبکہ ٹی ایم اے آفس میں پرچم کشائی بھی کی گئی، اور بعد ازاں ملک کی سلامتی پاک فوج کی سربلندی کے لئے دعا کی گئی۔
مہمند رائفلز کیمپ میں فرنیٹر کور و مشران نے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، اس دوران علاقہ مشران نے کہا کہ ملک کے بقا و سلامتی کیلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ڈپٹی کمشنر مہمند ، کمانڈنگ مہمند رائفلز ، ڈی پی او مہمند نے پرچم کشائی کیم اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، اور جامع مسجد علی میں ختم القرآن کے بعد ملک کے بقا و سلامتی کیلئے حصوصی دعا کی۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا فارسٹ سکول تھائی ایبٹ آباد میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں شہدائے پاک ائیر فورس، پاک فوج اور سویلین شہداء خصوصاً معصوم بچوں کی شہادت پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حکومت خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں زیرِ تربیت اہلکاران کے چاق و چوبند سکواڈ نے مملکت خداداد پاکستان کو اپنی جانوں کے نزرانے پیش کرنے پر سلامی پیش کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
ادارے کے سربراہ سید طارق علی شاہ نے قومی پرچم کی نقاب کشائی کی اس تقریب میں رینج مینجمنٹ ناردرن فارسٹ ریجن II کے ڈی ایف او جناب شبیر احمد ان کے سٹاف ڈپٹی ڈائریکٹر I&HRD ناردرن فارسٹ ریجن II جناب سجاد احمد خان اور ادارے کی تمام فیکلٹی اور سٹاف نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
یومِ تشکر کی مناسبت سے یادگارِ شہداء، چنار باغ گلگت میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، صوبائی وزراء، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا اور جی بی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی دی اور پھول چڑھائے، جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔شرکاء نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تقریب کے اختتام پر "ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے بھرپور جوش و جذبہ سے شرکت کی ۔
ضلع نیلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اٹھمقام میں یومِ تشکر کے موقع پر افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ ریلی شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر نیلم ویلی کے عوام انتہائی خوش ہیں، وہ دشمن کی جارحیت سے ہرگز نہیں ڈرتے اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔میرپور آزاد کشمیر میں یومِ تشکر کے موقع پر بلدیہ میرپور میں پرچم کشائی کی ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔
بھارت کو عبرتناک شکست اور تاریخی فتح پر نوشہرہ میں یوم تشکر تقریب و ریلی نکالی گئی، اس دوران گورنمنٹ سکول سے ریلی کی صورت میں تقریب کا آغاز کیا گیا، ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر انیس الرحمان محکمہ تعلیم کے افسران انتظامی افسران اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
چارسدہ میں بھی بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر سرکاری وغیر سرکاری سکولز میں یوم تشکر کے تقریبات منعقد ہوئے۔
خیبر پختوانخو حکومت کی ہدایات پر صوابی میں بھارتی جارحیت و پاک فوج کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا، ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر اسٹنٹ کمشنر دیگر محکموں کے اہلکاروں و سکول کے بچوں نے شرکت کی۔
باجوڑ میں بھی بھارتی جارحیت کیخلاف پاک افواج کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ریلی نکالی گئی، پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کی گئی اور شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں یوم تشکر بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے، ریلیاں و تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں بنو٘، مانسہرہ، ہری پور، چارسدہ، نوشہرہ سمیت دیگر اضلاع میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، اور ریلیاں نکالی گئیں۔
