پشاور میں یادگار شہداء پر خصوصی

یوم تشکر: پشاور میں یادگار شہداء پر خصوصی تقریب، وزیراعلیٰ و دیگر کی شرکت

ویب ڈیسک: آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے پشاور میں یادگار شہداء پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و دیگر نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق آپرپشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر پشاور میں یادگار شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت بڑی تعداد میں پاک آرمی، نیوی، فضائیہ و سول حکام ، حکومتی اراکین، علماء کرام، سیاسی رہنما، ہندو, عیسائی اور سکھ اقلیتی برادری، تاجر اور اے پی ایس کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
یوم تشکر کے موقع پر پشاور میں یادگار شہداء پر خصوصی تقریب کے شرکاء نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آئی جی ایف سی (نارتھ) اور فوجی افسروں کے ہمراہ شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایپکا نے 23جون کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے گھیراؤکا اعلان کردیا