ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا کے بیبیوڑ بازار میں آتشزدگی سے 20 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ اس دوران ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے انتھک کوشش کر کے آگ پر قابو پا لیا۔
بیبیوڑ بازار میں آتشزدگی سے 20 دکانیں جل کر خاکستر ہونے کےساتھ لاکھوں کا نقصان بھی ہوا ہے، اس پر حکومت سے ازالے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے، ذرائع نے بتایا کہ آگ بجلی کا سرکٹ شارٹ کی وجہ سے لگی۔
یاد رہے کہ اگ بجھانے کی کوشش میں چار نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔
