ویب ڈیسک: کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث محکمہ خزانہ کے 10 افسران معطل کر دیئے گئے۔
اپر کوہستان میں اربوں روپے کے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ملوث افسران کی معطلی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث 10 افسران کو معطل کر دیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق معطل افسران میں ایک گریڈ 18 کے افسر کے علاوہ تین گریڈ 17 کے افسران شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گریڈ 16 کے پانچ اور اسکیل 11 کے ایک سرکاری ملازم کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دیگر محکمے بھی کارروائی کر رہے ہیں، سی اینڈ ڈبلیو (کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ) نے بھی سکینڈل میں ملوث 7 ملازمین کو معطل کر دیا ہے، جبکہ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کی جانب سے 2 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث محکمہ خزانہ کے 10 افسران معطل کر دیئے گئے۔
