ضلع استور میں آپریشن بنیان مرصوص

ضلع استور میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یومِ تشکر منایا گیا

ویب ڈیسک: ضلع استور میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یومِ تشکر منایا گیا، اور اس دوران تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا، جن میں عوام، طلباء، سول سوسائٹی نے پرجوش انداز میں شرکت کی۔
اس موقع پر وطن سے محبت اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں، جن میں شرکاء نے قومی پرچم لہرایا اور پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی۔

مزید پڑھیں:  ریلیف کے نام پر تنخواہ دار طبقہ کیساتھ مزاق کیا گیا ہے، مشیر خزانہ مزمل اسلم