پاک فوج کی شاندار کامیابی پر

پاک فوج کی شاندار کامیابی پر میرانشاہ اور کوہاٹ میں تقریبات کا انعقاد

ویب ڈیسک: آپرپشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کی شاندار کامیابی پر میرانشاہ اور کوہاٹ میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا کیا۔
آپرپشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کی شاندار کامیابی پر میرانشاہ میں یادگار شہداء پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جی او سی میجر جنرل عادل افتخار نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
میجر جنرل عادل افتخار نے آفیسرز اور جوانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام اور بہادر افواج نے آپریشن بنیان المرصوص میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
دوسری جانب معرکہ حق کے تحت آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر کوہاٹ میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ عقیدت کے طور پر یومِ تشکر کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اعلی فوجی افسران اور بڑی تعداد میں جوانوں نے پرچم کشائی کی تقریب میں حصہ لیا اور شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔
ادھر معرکہ حق کے حوالے سے ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تربت میں یوم تشکر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
تقریب میں صوبائی وزراء، اراکینِ اسمبلی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور وطنِ عزیز پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریبات کے موقع پر پنجاب رینجرز کے چاک و چوبند خصوصی دستے رینجرز ریڈ نے لاہور گیریژن میں یادگارِ شہداء پر شہداء کو سلامِ عقیدت اور شاندار ڈرل کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں:  احمدآبادایئرپورٹ کےقریب بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ، 242 مسافر سوار تھے