انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024منظور

قومی اسمبلی سے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024منظور،پی ٹی آئی کی مخالفت

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی سے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، پی ٹی آئی نے بل کی مخالفت کردی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس ترمیمی بل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیا، اپوزیشن نے اس بل کی مخالفت کی، اجلاس کے دوران متعدد دیگرقراردادیں بھی منظور کر لی گئیں۔
قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5سال بڑھانے کی قرارداد بھی منظور کرلی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کسی بھی امیدوار کو پانچ مرتبہ مقابلے کی امتحان میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔
سی ایس ایس امتحانات میں حصہ لینے والے امیدوار کیلئے زیا دہ سے زیا دہ عمر کی حد 30 کی بجائے 35 سال کی جائے یہ قرارداد ن لیگ کی رکن اسمبلی نوشین افتخار کی جانب سے پیش کی گئی۔
قومی اسمبلی میں تحویل ملزمان ترمیمی بل 2025 اور پاکستان شہریت بل 2024 کو بھی منظور کر لیا گیا، دونوں بل وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پیش کیے، پاکستان شہریت بل کے تحت شہریت ایکٹ کی سیکشن 14 A اور سیکشن 4 میں ترامیم کی گئی ہیں۔
اسمبلی اجلاس میں ایف بی آئی ایس ای ترمیمی بل 2024 بھی منظور کیا گیا، یہ بل فرح ناز اکبر نے پیش کیا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے شق 3، 4 اور 6 میں ترامیم کی تجویز دیں جو منظور کر لی گئیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں راہزنوں کا راج ، حیات آباد میں دن دیہاڑے ماں بیٹے کو لوٹ لیا گیا