فلائی دبئی نے آپریشن کا آغاز

فلائی دبئی نے پشاور کے باچا خان ائیر پورٹ سے آپریشن کا آغاز کر دیا

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن فلائی دبئی نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق فلا ئی دبئی کی پہلی پرواز جمعرات کی رات کو 164 مسافروں کو لے کر پشاور پہنچی، باچا خان ایئرپورٹ پر فلائی د بئی کی پرواز کو واٹر کینن سلامی دی گئی۔
فلا ئی دبئی کی آمد پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی ہوئی، متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن ہفتے میں 7 فلائٹس آپریٹ کرے گی، جس سے پشاور سے خلیجی و یورپی ممالک کیلئے فضائی روابط میں توسیع ہو گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع ،نوٹم جاری