ویب ڈیسک: آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی یوم تشکر کی تقریب کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یادگار شہداء پشاور پر حاضری دی ۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر گورنر خیبرپختونخوا نے یادگار شہدا پشاور میں افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین کیلئے حاضری دی اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ بھی ہمراہ تھے ۔
گورنرخیبر پختونخوا نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
