ویب ڈیسک: معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کی شاندار فتح پر شہدا کے اہلِ خانہ نے زبردست اظہارِ تشکر منایا ۔
شہداء کے لواحقین نے یوم تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا لیکن پاک فوج نے دن کی روشنی میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
لواحقین کے مطابق بھارت جان چکا ہے کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے اب وہ ایسی حرکت دوبارہ نہیں کرے گا، ہم اپنی افواج کے ساتھ ہیں، ضرورت پڑی تو جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
شہداء کے لواحقین نے مزید کہا کہ پاک فوج وہ قوت ہے جو دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا جانتی ہے۔