ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 3سے 4روز کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں، وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
16 سے 20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا، تاہم نارووال میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، تربت 48، ڈی جی خان 47، نور پور تھل، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان، بہاولپور اور نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
