ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 2جون کو پیش کئے جانے کا امکان ،وفاقی حکومت نے تیاریاں تیز کرتے ہوئے اہم اجلاس طلب کر لئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے وفاقی حکومت نے نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کر لیا ہے جبکہ نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا اور نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
بجٹ کے حوالے سے ذرائع انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں پر 921 ارب خرچ کرنے کی تجویز ہے جبکہ وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے 2900 ارب روپے کا بجٹ مانگا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اے پی سی سی میں سالانہ اکنامک پلان کی بھی منظوری دی جائیگی، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، مہنگائی، زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں کے اہداف بھی مقرر کیے جائیں گے۔
اے پی سی سی کے فیصلوں کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے۔
