ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پوپ لیو چہار دہم کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی اور وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا کو حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے نامزد کردیا۔
کھئیل داس کوہستانی اور رمیش سنگھ اروڑا ویٹی کن سٹی میں پوپ لیو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
کھئیل داس کوہستانی اور رمیش سنگھ اروڑا تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے آج ویٹی کن سٹی روانہ ہونگے۔
پوپ لیو کی تقریب حلف برداری 18 مئی کو ویٹی کن سٹی میں ہوگی،پوپ لیو دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کے سربراہ بننے والے 267 پوپ ہیں۔
