ایبٹ آباد میں فائرنگ

ایبٹ آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،2افراد جاں بحق ،3زخمی

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ایبٹ آباد حویلیاں کے گاؤں تنکی میں پیش آیا جہاں ایک کیری ڈبہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ عمول کے مطابق گائوں کی طرف جارہا تھا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں سلیم ولد شیر زمان اور شانی ولد خان افسر موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں منتقل کیا، ایبٹ آباد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، ایبٹ آباد واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور : خیبرپختونخوا میں کانگو کے وار تیز، مزید 3افراد جان کی بازی ہار گئے