آگ پر قابو پالیا گیا

پشاور :رنگ روڈ پر واقع گوداموں میں لگی خوفناک آگ پر قابو پالیا گیا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ رنگ روڈ پر واقع گوداموں میں لگی خوفناک آگ پر قابو پالیا گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائٹرز نے رنگ روڈ پر واقع گوداموں میں لگی خوفناک آگ پر قابو لیاجس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے ۔
ریسکیو ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ رنگ روڈ نادرا آفس کے قریب میڈیسن کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی تھی ریسکیو1122 کی 8 فائر ویکلز، 2 واٹر برازرز اور 3 ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کیا تھا ۔
ریسکیو1122 کے 30 سے زائد اہلکار بھی فائر فائٹنگ نے بھی حصہ لیااور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو لیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جو کچھ کیا ایران میں بھی وہی کریں گے ،اسرائیلی فوج کی دھمکی