صورتحال اب بھی نازک

صورتحال اب بھی نازک اور غیر یقینی کا شکار ہے، عاصم افتخار

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے برطانوی میڈیا کو اپنے انٹرویو میں‌کہ اہے کہ صورتحال اب بھی نازک اور غیر یقینی کا شکار ہے، جبکہ انہوں نے حالیہ پاک بھارت جنگ بندی کے لئے امریکی صدر کے کردار کو لائق تحسین قرار دیدیا ہے۔
انہوں‌نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لئے پرعزم ہے، لیکن صورتحال اب بھی نازک اور غیر یقینی کا شکار ہے۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم اور حل طلب معاملہ ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، پاکستان بھارت کیساتھ جنگ بندی کیلئے پرعزم ہے، تاہم صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور میں سورج سوا نیزے پر آ گیا، شہری گھروں میں محصور، بازاروں میں رش کم