خیبرپختونخوا میں پھل دار اور دیسی

قدرتی ماحول کی بحالی، خیبرپختونخوا میں پھل دار اور دیسی درخت لگانےکا فیصلہ

ویب ڈیسک: قدرتی ماحول کی بحالی کیلئے خیبرپختونخوا میں پھل دار اور دیسی درخت لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے صوباءی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ نے انتظامی سیکرٹریز ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں صوبہ بھر میں‌قدرتی ماحول کی بحالی کیلئے خیبرپختونخوا میں پھل دار اور دیسی درخت لگانےکے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ بلبل، مینا، ہُدہُد اور دیگر مقامی پرندوں کی نسلیں خطرات سے دوچار ہیں، پھل دار درختوں کی کمی کے باعث نایاب پرندے خیبر پختونخوا چھوڑ چکے ہیں، آج ان کی کمی محسوس کی جانے لگی ہے، اس لئے وزیراعلیٰ نےسرکاری دفاتر، کالونی اور دیگرمقامات پردرخت لگانےکی ہدایت کی ہے.
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں کومون سون میں شجرکاری مہم شروع کرنےکی ہدایت جاری کی گئی ہے، اور ان میں خصوصی طور پر پھلدار درخت لگانے کی ہدایت کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کاتہران میں خامنہ ای کےخفیہ ٹھکانے پر فضائی حملےکادعویٰ