ویب ڈیسک: غزہ میں آگ اور خون کا کھیل جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے مزید 250فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے مزید 250فلسطینی شہید ہو گئے جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ غزہ کی محکمہ صحت کا کہنا ہے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ یکطرفہ توڑنے کے بعد سے حملوں میں اب تک 3 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے حدیدہ میں واقع یمنی بندرگاہ صلف پر بھی بمباری کی، اس میں بھی متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
