بھارت جہاں بھی سیزفائر کیخلاف ورزی

بھارت جہاں بھی سیزفائر کیخلاف ورزی کریگا،بھرپورجواب ملےگا، سیکورٹی ذرائع

ویب ڈیسک: پاکستان کے سیکورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت جہاں بھی سیزفائر کیخلاف ورزی کریگا، بھرپور جواب ملے گا، سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی، سیز فائر اس وقت تک جاری رہتا ہے جب فریقین میں سے کوئی خلاف ورزی نہ کرے، تاہم دونوں ممالک میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت جہاں بھی سیزفائر کیخلاف ورزی کریگا، تو ایسے میں اسے بھرپور جواب ملے گا، سیز فائر 18 مئی تک ہونے کی باتیں درست نہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ عروج پر، بچے ، بوڑھے رل گئے، الیکٹرانک اشیا ناکارہ